190ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فرد جرم کی کارروائی  ملتوی

 راولپنڈی(پی پی آئی)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا لیکن جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اس سے قبل یکم فروری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔جمعرات کو سماعت کے موقع پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی تاہم فاضل جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

Next Post

9 مئی واقعات کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

Sat Feb 10 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں عمران خان […]