کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

9 مئی واقعات کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(پی پی آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔عدالت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کا امکان نہیں کیونکہ دونوں رہنما سائفر کیس میں سزا یافتہ ہیں۔عدالت نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔