حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان (نورانی )کے صدراور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کے الگ الگ جدوجہد کرنے سے ان مفاد پرست اور ظالم حکمرانوںسے نجات نہیں ملے گی اس کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالوں کے خلاف تمام جماعتوں کو متحدہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کو چاہئے کہ وہ اے پی سی بلائیں اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کراس ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریںہر پارٹی ڈیرھ اینٹ کی مسجد بنا ئے گئی تو ان ظالموں اورظالمانہ نظام کے متوالوں سے چھٹکاراممکن نہیں۔صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ ظالموں اور ظالمانہ نظام سے اسی وقت نجات مل سکے گی جب سب جماعتوں کو ان ظالم حکمرانوں کے خلاف نکلنا گااورنظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔
Next Post
جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم میں ختم بخاری کی پر وقار تقریب،مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی کا خطاب
Sat May 10 , 2014
حیدرآباد: حیدر آبادکی معروف دینی درس گاہ جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم لطیف آباد یونٹ نمبر9میں ختم بخاری شریف کی عظیم الشان پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دینی اداروں کی ترقی کے لئے کئی افراد پس پردہ رہ کر کام میں […]
