نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سراج الحق نے انتخابات کو جعلی قرار دیدیا، چیف الیکشن کمشنر کا استعفے کا مطالبہ

 لاہور (پی پی آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات کو جعلی اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں سنٹرل لیڈر شپ کا اجلاس ہوا جس میں انتخابات کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، یہ عوام اور ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجہ میں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی، عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، ان انتخابات سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا، پولرائزیشن بڑھا دی گئی ہے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں، الیکشن کمشنر کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔