متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول یا شہباز وزیراعظم بن سکتے ہیں، منظور وسان کی پیش گوئی

کراچی (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ بلاول، زرداری یا شہباز شریف وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔پی پی رہنما منظور وسان نے حکومت سازی کے حوالے سے ایک اور خواب دیکھنے کے بعد پیش گوئی کی ہے کہ وفاق سمیت ملک کے دو صوبوں پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بننے جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی کو سندھ میں اکثریت ملنے سے حکومت بنانے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے جبکہ پی پی وفاق اور بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، پی پی پنجاب میں بھی آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز دور دور تک وزیراعظم بنتے نظر نہیں آ رہے ہیں، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم  بننے کے امکانات روشن ہیں، اگر جوڑ توڑ نہ ہوا تو آزاد امیدوار کو بھی وزیراعظم کا عہدہ مل سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ختم ہو چکی ہے، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائیگی۔