بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حافظ نعیم نے سندھ میں جیتی ہوئی نشست سے دستبرداری کا اعلان کردیا

کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سندھ میں حلقہ پی ایس 129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔  پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ غیر معمولی دھاندلی کی متعدد شکایات کے باوجود خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیرات کی کوئی سیٹ نہیں چاہیے مصطفیٰ کمال سمیت تمام لوگوں کو بدترین شکست ہوئی ہے، انہیں جتوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایک ووٹ سامنے لائیں گے، میری سیٹ پر ایم کیو ایم نے 6 ہزار ووٹ لیے تھے جسے 20 ہزار کردیا گیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ درجنوں پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں پولنگ ہوئی ہی نہیں۔ ایسے پولنگ اسٹیشن بھی کم نہیں جہاں دن کے بارہ اور تین بجے پولنگ شروع ہوئی۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہپولنگ بوتھز پر حملے کرکے بیلٹ بکس پر قبضہ کیا گیا۔ بعض مقامات پر رینجرز کے اہلکار بروقت پہنچ گئے اور حملہ ناکام بنایا۔الیکشن کمیشن کو شکایات درج کرائی جاتی رہیں مگر دوسری طرف ٹھپے لگتے رہے۔ وڈیوز موجود ہیں جن میں دھاندلی دیکھی جاسکتی ہے کہ کس طور ڈبے بھرے جاتے رہے۔واضح ثبوت موجود ہیں  یہ سب کچھ اِسی شہر میں ہوا مگر شکایت کرنے والوں کی شنوائی نہیں ہوئی۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گنتی کا عمل سات آٹھ بجے مکمل کرلیا گیا مگر پھر بھی فارم 45 نہیں دیا گیا۔ اس معاملے میں غیر معمولی تاخیر کی گئی۔ بعض جگہوں پر متعلقہ افسران بھی موجود نہ تھے جس کے باعث تاخیر ہوئی۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہم نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے اور انہیں بتادیا گیا ہے کہ بدترین دھاندلی کئی گئی۔