روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف اداکار و ہدایتکار ضیامحی الدین کی پہلی برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف اداکار و ہدایتکار ضیامحی الدین کی پہلی برسی بدھ کومنائی گئی۔ ممتازبراڈ کاسٹر ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور 13 فروری 2023 کو کراچی میں مختصرعلالت کے بعد وفات پائی۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے 1949میں گورنمنٹ کالج لاہورسیگریجویشن کیا، آسٹریلیا اورپھر انگلستان سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1953 سے 1956 کے دوران رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ لندن سے صداکاری، اداکاری اور ہدایت کاری کی تربیت حاصل کی اور طویل عرصیتک برطانیہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیاور کئی مشہورفلموں اور ڈراموں کردارنگاری کے ذریعے لوہامنوایا۔ ضیامحی الدین نے معروف ہدایتکار ڈیوڈ لین کی فلم ’لارنس آف عربیہْ میں ہالی ووڈ ایکٹرعمرشریف اور انتھونی کوئن کے ہمراہ کام کیا۔ انہوں نے 1969 سے 1973 تک ٹی وی ٹاک شو ’دی ضیا محی الدین شو‘ کی میزبانی کی جس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ ضیا محی الدین نے پی ٹی وی سے پائل، چچا چھکن، ضیا کیساتھ اورجو جانے وہ جیتے جیسے پروگرام پیش کیے جبکہ لالی وڈ فلم ”مجرم کون“ میں اداکارہ روزینہ کیمقابل ہیروکا کرداراداکیا۔انہوں نے 1973 سے 1977 تک پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کے ڈائریکٹر کی ذمے داری سنبھالی جبکہ فروری 2005 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی بنیاد رکھی گئی تووہ ناپا کے صدرمنتخب ہوئے۔ ضیا محی الدین کو 2003 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیازاور 2012 میں صدرِ پاکستان نے ہلالِ امتیاز سے نوازا جبکہ 2017 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سیلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔