روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی  پر ن لیگ،پی پی،  متحدہ، جے یو آئی ف میں اتفاق

اسلام آباد(پی پی آئی) پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف کے مابین سیاسی اتحاد پر اتفاق ہوگیا ہے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہبازشریف وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوارہوں گے۔پی پی آئی کے مطابقترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہخواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا، اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ضمن میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔