شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

این اے 64 میں چودھری سالک حسین کی جیت برقرار، قیصرہ الہیٰ ہار گئیں

 گجرات(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین کی جیت برقرار رکھتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ق لیگ کے رہنما چودھری سالک جیت گئے جبکہ قیصر الہیٰ کی ہار برقرار رکھی گئی۔ گزشتہ روز عام انتخابات 2024ء   کے حلقہ این اے 64 میں دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسر نے فارم 45 کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے تمام امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو صبح 9 بجے آفس بلا لیا تھا۔حلقہ این اے 64 کے 359 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی گنتی کی گئی، آزاد امیدوار قیصرہ الہیٰ نے ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔ خیال رہے کہ 8 فروری 2024کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک حسین کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے 1 لاکھ 5 ہزار 2 سو 5 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل قیصرہ الہیٰ نے 80 ہزار 9 سو 46 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 64 کا فارم 47 جاری کیا تھا۔