بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2023 کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن میں 25.8 فیصد کا  اضافہ

کراچی(پی پی آئی) پاکستان کے معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ نے مالی سال 2023 کے دوران اپنی آمدن میں 25.8 فیصد کا ڈبل ڈیجٹ اضافہ کرلیا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی مضبوط کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے اور مربوط ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کی اپنی حیثیت کو مزیدمستحکم کیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ریٹیل اور کاروباری شعبوں میں اپنی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے اپنی آمدنی میں 15.4 فیصد اضافہ کیا، جبکہ یوفون نے اپنی آمدنی میں 25.6 فیصد اضافہ کیا۔ گروپ کے ذیلی ادارے، یو مائیکرو فنانس بینک نے 2023 کے دوران مستحکم ترقی برقرار رکھی اور آمدنی میں 76.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ کمپنی نے 13 فروری 2024 کو اسلام آباد میں ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سال 2023 کے اپنے سالانہ مالیاتی نتائج کا اعلان کیا