خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معیاری تعلیم تک رسائی ہر پاکستانی شہری کا حق ہے:ڈاکٹر ایس اکبر زیدی

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں ”نیویگیٹنگ ڈسٹرکشن اینڈ انوویشن ان بزنس ایجوکیشن“ کے موضوع پر 11ویں ڈینز اور ڈائریکٹرز کانفرنس 2024اختتام پذیر ہوگئی۔نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (NBEAC-HEC) کے زیر اہتمام، اس باوقار تقریب میں ملک بھر سے جامعات کے وائس چانسلرز،ڈینز، ڈائریکٹرز، فکری رہنما، ماہرین تعلیم، اور صنعتی ماہرین  شریک ہوئے۔آئی بی اے کراچی نے 11 بطور خاص پارٹنر شرکت کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرآئی بی اے، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کہا کہ آئی بی اے کو اس معزز کانفرنس کے لیے خصوصی پارٹنر بننے پر خوشی ہے اور انہوں نے تمام مقامی اور بین الاقوامی مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ معیاری تعلیم تک رسائی ہر پاکستانی شہری کا حق ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ایک سرکردہ سرکاری شعبے کے اعلیٰ تعلیمی ادارے ہونے کے ناطے، آئی بی اے کو پاکستان میں نجی شعبے کی بہترین یونیورسٹیوں سے موازنہ کرنے پر فخر ہے اور یہ تمام یونیورسٹیوں کے لیے نمونہ ہے۔متعدد تجربہ کار آئی بی ایفیکلٹی ممبران، ڈینز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مختلف صلاحیتوں میں مختلف پینل سیشنز میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر زیدی نے ‘اسٹریٹجک اکیڈمک اینڈ انڈسٹری پارٹنرشپس کے ذریعے ڈرائیونگ ایکسیلنس’ کے عنوان سے ایک سیشن میں بطور پینلسٹ شرکت کی۔ جبکہ، ڈاکٹر عبداللہ شیخ، ڈین، اسکول آف بزنس اسٹڈیز (SBS) نے ‘بزنس اسکولوں میں ذمہ دارانہ اور اخلاقی قیادت کی پرورش’ کے موضوع پر ایک پینل سیشن کو ماڈریٹ کیا۔