کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع مٹیاری میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق پی پی ایل کو ہالہ ریجن میں 2 کنوؤں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں،پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی دریافت سے آگاہ کردیا آدم بلاک 2 میں یہ پی پی ایل اور ماری پیٹرولیم کمپنی کا جوائنٹ وینچر ہے،ہالہ میں آدم ٰکے کنویں پر 3421 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی، آدم 2 کنویں سے 6 ملین معکب اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں،کنویں سے 450 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں،گیس پراسس مکمل ہونے کے بعد نئی دریافت سوئی سدرن گیس کو سپلائی کی جائے گی،نئی دریافت سے پاکستان کو سالانہ لاکھوں ڈالر کی بچت ہوگی.
Next Post
سیوریج سمپلز پازیٹو آنے پرانسداد پولیو مہم دوبارہ شروع
Wed Feb 14 , 2024
حیدر آباد(پی پی آئی)2024 کی دوسری 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز 26 فروری سے ہوگا۔ پولیو کے سیوریج سمپلز پازیٹو آنے پر دوبارہ پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ملک گیر مہم میں دائمی معذوری سے بچانے کیلئے گھر گھر جاکر پولیو ورکر پانچ […]
