پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت بلتستان کے لوگوں کو اپنی آئینی حیثیت ہی معلوم نہیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(پی پی آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے۔سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دے کر آئینی دھارے میں لانا چاہتے ہیں لیکن عالمی کنونشنز رکاوٹ ہیں۔دوران سماعت مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا تذکرہ ہوا، چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ بھارت نے تو کشمیر کو ہڑپ کر لیا ہے، کشمیر اور جی بی کا جو حصہ ہمارے پاس ہے وہاں ریفرنڈم کروا لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریفرنڈم اقوام متحدہ ہی کروا سکتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بلا لیں استصواب رائے ہو جائے گا، مجھے معلوم نہیں ہے صرف آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ ایسا ہو سکتا ہے یا نہیں؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت بن گئی ہے؟ وزیراعظم کون ہیں؟ وکیل جی بی حکومت سعد ہاشمی نے بتایا کہ حکومت نہیں بنی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سنا ہے 29 فروری کو اسمبلی اجلاس ہو گا، مناسب ہو گا کہ نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کر لیا جائے، وزیراعظم جی بی کونسل کے چیئرمین ہوتے ہیں۔وکیل محمد ابراہیم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جی بی کے حوالے سے 2019 میں فیصلہ دیا تھا، سات رکنی بنچ کا فیصلہ موجودہ کیس سے ہی منسلک ہے۔عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجواتے ہوئے عدالتی معاونت کے لیے گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم ایپلٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کردیئے۔ پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فریقین کو تحریری معروضات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔