ن لیگ والو کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے: یاسمین راشد

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں سے کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے  ن لیگ والوں لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دو۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، ظلم کے خلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح عوام نے ووٹ دیا اس پر قوم کی مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، کیمپین نہیں کرنے دی گئی، پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا، اس سب کے باوجود لوگوں نے محنت کی، امیدواروں کے نشان نام پتہ کر کے ووٹ ڈالا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جنہوں نے جیلوں میں اور جیلوں سے باہر مشکلات کاٹیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Next Post

گلگت بلتستان کے لوگوں کو اپنی آئینی حیثیت ہی معلوم نہیں: چیف جسٹس

Wed Feb 14 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے۔سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ […]