میرپورخاص: ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بو ر ڈ میرپورخاص کے چیئرمین شفیق احمد خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دےا۔ اعلی ثانوی تعلیمی بو ر ڈ میں کئی سالوں سے اےڈ ہاک چےئرمین کے طور پر تعےنات شفےق احمد خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، شفےق احمد خان کی جانب سے چیئرمین کے عہدے سے استعفی ذاتی مصروفےات کی بنا پر دیا ۔تاہم ذرائع کے مطابق ان کا اہڈ ہاک 10جون کو ختم ہونے والا تھا اور کئی ماہ سے ایپکا یونین اور چیئرمین شفےق احمد خان کے درمیان چلنے والی سرد جنگ بھی استعفی کی وجو ہات میں شامل ہے ،جس کی وجہ سے ےونین کے اےک گروپ کی جانب سے شفےق احمد خان پر کرپشن کے الزامات اور دوسری ےونین کی جانب سے ان کے حق میں مظاہرے کئے جارہے تھے ،تاہم ابھی تک نئے تعلیمی بو ر ڈ میر پو ر خاص کے چیئرمین کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
Next Post
کالعدم تنظیم کے جھنڈے ہٹائے جائیں ورنہ حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی: رہنما اہلسنت
Sat May 10 , 2014
میرپورخاص: اہل سنت جماعت کے رہنماﺅں کی جانب سے میر پور خاص میں کالعدم تنظیم کے جھنڈے لگانے پر بے چینی کا اظہا ر کیا گیا۔ اہل سنت جماعت کے رہنماﺅں حافظ محمود احمد قادری ، حافظ محمد علی چستی ، شاکرعلی شاکر سمیت دیگر نے میرپورخاص پر یس کلب میں ایک ہنگامی پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے […]
