کراچی(پی پی آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن فٹبال کپ 2024 کے سلسلے میں مادھو گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ نمبر36 میں مورورو ٹاؤن کی ٹیم نے مومن آباد ٹاؤن کی ٹیم کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی،کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ نمبر 7 میں ماڑی پور ٹاؤن نے نارتھ کراچی ٹاؤن کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیامحمدی اسٹیڈیم میمن گوٹھ ملیر میں میٹروپولیٹن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ نمبر 21 میں لیاری ٹاؤن کی ٹیم نے چنیسر ٹاؤن کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکے ایم سی میٹروپولیٹن کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کے سلسلے میں اب تک کھیلے جانے والے میچز میں سب سے زیادہ سات گول گڈاپ ٹاؤن کی طرف فرقان عمر نے اسکور کئے جبکہ دوسرے نمبر پر پانچ گول کورنگی ٹاؤن کے یاسر رحمان نے بنائے ہیں میٹروپولیٹن فٹبال کپ کے سلسلے میں ککری فٹبال گراؤنڈ میں شاہ فیصل ٹاؤن اور ماڑی پور ٹاؤن کا ہونے والا میچ ماڑی پور ٹاؤن کے نہ آنے کی وجہ سے شاہ فیصل ٹاؤن کو واک اوور ملا اور واک اوور کی صورت میں تین گول اور تین پوائنٹس شاہ فیصل ٹاؤن کو مل گئے، دوسرا میچ کے ایم سی اسٹیڈیم میں کے ایم سی اور مورورومیر بار کے درمیان کھیلا گیا ٹورنامنٹ کے میچز کراچی کے ساتوں اضلاع میں واقع فٹبال گراؤنڈز میں منعقد ہو رہے ہیں جبکہ سیمی فائنل اور فا ئنل فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں سپروائز کرنے کے لئے بین الاقوامی تنظیم فیفا سے منظور شدہ ریفری اور دیگر ٹیکنیکل عملے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔