باکو(پی پی آئی)وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان بین الوزارتی کانفرنس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے۔کانفرنس میں آذربائیجان کی پاکستان میں نجکاری کے حوالے سے جی ٹو جی اور بی ٹو بی شراکت پر بات چیت ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان ایل این جی اور” قابل تجدید توانائی “کے شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔ہمیں باہمی تعاون اور دو طرفہ امور کو “جوائنٹ وینچرز” اور” ایم او یوز” سے آگے لے کر جانا ہے۔