اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مدھیہ پردیش میں متشدد ہندوؤں کے مزار پرزعفرانی رنگ پھیرنے پر صورتحال کشیدہ

بھوپال (پی پی آئی) مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع کے بارونڈا گاؤں میں متشدد ہندوؤں نے  ایک مزارکوزعفرانی رنگ کیے جانے کی کوشش کی جس کے بعدہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان جھڑپیں  ہوئیں اور کشیدگی پھیل گئی۔بدھ کو کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق،  جھڑپ میں پتھراؤ کیا گیا، جس میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔یہ تنازعہ مزار کو زعفرانی رنگ کیے جانے سے شروع ہوا، جس کی وجہ سے مسلم کمیونٹی کی جانب سے شکایت کی گئی۔ نائب تحصیلدار کی نگرانی میں مقامی حکام کی طرف سے ثالثی کی کوششیں تشدد میں بدل گئیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، اور امن بحال کرنے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا۔برہان پور کے اے ڈی ایم سپنا انوراگ جین نے تصدیق کی کہ مزار کے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مجرموں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے دونوں اطراف کے نمائندوں کو بات چیت کے لیے بلایا جائے گا۔ حالیہ مہینوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے، جس میں ہندوتوا عناصر اپنے مفادات کے لیے کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔