گیری کرسٹن کاانگلینڈ کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار

لندن: سابق جنوبی افریقن کوچ گیری کرسٹن نے انگلینڈ کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کر لی۔ گیری کرسٹن کی اینڈی فلاور کی جگہ انگلینڈ کے کوچ بننے سے انکار کی وجہ انگلش بلے باز کیون پیٹر سن ہیں،کیونکہ انھیںپیٹر سن کو ٹیم میں منتخب کر نے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گرسٹن کے انکار کے بعد محدود اوور ز میں انگلینڈ کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دینے والے ایشلے جائلز ممکنہ طور پر اگلے کوچ ہوں گے ۔ کرسٹن آئی پی ایل میں دہلی ڈئر ڈیولز کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیںگے ، کرسٹن جنھوں نے انڈیا اور جنوبی افریقا کو اپنی بہترین کوچنگ کے ذریعے دنیا کی نمبر ون ٹیم بنا دیا تھاکی آئی پی ایل میں نو لاکھ پونڈ میںنیلامی ہوئی تھی، ان کی خواہش پر ہی پیٹر سن کو دہلی کا کپتان مقرر کیا گیا ۔

Next Post

شماریات کو ملک میںتحقیقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے: بین الاقوامی شماریاتی کانفرنس

Wed Mar 26 , 2014
کراچی: ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جاری تین روزہ بین الاقوامی شماریاتی سائنس کانفرنس آج اختتام پذیر ہوئی۔کانفرنس میں ماہرین اور مقررین نے شعبہ طب میں شماریاتی تحقیق کو ملک میں مختلف بیماریوں پر قابو پانے کی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس ضمن میںنہ صرف شماریاتی تحقیق سے […]