اسلام آباد(پی پی آئی)سی ڈی اے افسران کے خلاف پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ پر ڈی جی لینڈ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افنان عالم ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے افسران کے خلاف پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ پر ایف آئی اے میں درج مقدمہ کے معاملے پر سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندنے کیس پرسماعت کی۔ پی پی آئی کے مطابق افنان عالم کے وکیل نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے دوران انکوائری کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیانہ بلایا گیا،میں نے اخبار میں پڑھا مجھے بلایا ہی نہیں گیا۔ افنان عالم کا کہنا ے کہ میں سرکاری ملازم ہوں بغیر اجازت ملک سے باہر بھی نہیں جا سکتا،میرے وقت میں صرف پلاٹس کی بیلٹنگ ہوئی میں الاٹمنٹ میں شامل نہیں تھاپراسکیوٹر نے کہا کہ افنان عالم سے مزید تفتیش کرنی ہے،ان کے دور میں پلاٹس کی الاٹمنٹ ہوئی،62 پلاٹس غلط الاٹ کئے گئے ہیں اور 11 پلاٹس کسی اور کو الاٹ کر دئیے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی،درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے حکام نے افنان عالم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
Next Post
سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق عوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر تحریری معافی مانگ لی
Thu Feb 15 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق عوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس میں تحریری معافی مانگ لی۔ استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولیس اہلکارکو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن […]
