کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی، لائن پیک متاثر

کراچی(پی پی آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشز اور صنعتی یونٹس کو 24 گھنٹے تک گیس کی فراہمی معطل  رکھنے کا اعلان کیا ہے، پی پی آئی کے مطابق گیس کمپنی کے ترجمان  نے بتایا کہ سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے گیس کی دستیابی میں کمی آئی ہے جس کے باعث لائن پیک متاثرہوا ہے اور سسٹم میں پریشر کی کمی ہو گئی ہے اس لئے گیس لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت، تمام صنعتوں بشمول انکے پاور جنریشن یونٹس اور سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز کواتوار 18 فروری کی صبح8 بجے سے پیر 19 فروری کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔