کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عمران خان کی سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر

 اسلام آباد(پی پی آئی)بانی تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں، پی پی آئی کے مطابق  لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کی ہیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔ یادرہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔