کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ سے عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی و راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب کے خلاف کل 23 مقدمات درج ہیں، 4 کیس لاہور، 13 راولپنڈی، 2 اسلام آباد، 3 اٹک، 1 کیس گوجرانوالہ میں درج ہے، میرا درخواست گزار وزیراعظم کا امیدوار ہے، 8 ہفتے دیئے جائیں تاکہ تمام مقدمات میں ریلیف لیا جائے۔چیف جسٹس نے اے اے جی سے استفسار کیا کہ ملزم کو کتنے دن کی مہلت دی جائے تاکہ وہ ضمانت لے، جس پر اے اے جی دانیال چمکنی نے کہا کہ عدالت کو جو مناسب لگے وہی ٹائم دے۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دے دی۔عدالت کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو ضمانت دے دی ہے اب کسی کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔