جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وقار رسول وانی کی طرف سے بھارتی کسانوں پرمودی حکومت کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت

جموں (پی پی آئی)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں و کشمیرشاخ کے صدر وقار رسول وانی نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالے بھارتی کسانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے نئی دلی کی طرف ان کے مارچ کو روکنے کیلئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہیکشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے جموں میں دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان کے عوام نے یہ ہولناک مناظر دیکھے ہیں کہ کس طرح بی جے پی کی زیر قیادت ریاست ہریانہ میں پولیس کسانوں کو نئی دلی طرف مارچ سے روکنے کیلئے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں پر وحشیانہ مظالم کے علاوہ بڑے پیمانے پر آنسو گیس کا استعمال کیاجارہا ہے اور انکی ڈرونز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جیسے مودی حکومت ان کے ساتھ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ بی جے پی کی زیر قیاد ت مرکزی اورہریانہ کی حکومتیں اپنے مطالبات کے حق میں پر امن مارچ کرنے والے کسانوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں سے کیے گئے اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں۔ وقار رسول وانی نے مزید کہا کہ جب کسانوں نے دو سال قبل دلی کے میں تقریبا ایک سال تک احتجاجی دھرنا دیا تھاتو نریندر مودی نے ان سے فصلوں کی امدادی قیمت کی قانونی ضمانت اور انکے قرضے معاف کرنے کا وعدہ کیاتھااور وہ ووعدے حکومت نے آج تک پورے نہیں کئے۔انہوں نے یاد دلایا نریندر مودی نے2022تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔تاہم انہوں نے کہاکہ کسانوں کی آمدنی بڑھنے کی بجائے مودی حکومت کے دور میں کم ہوئی ہے اور کسانوں کی بڑی تعداد خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔وقار رسول وانی نے کہاکہ جموں و کشمیر کانگریس مقبوضہ کشمیر کے بارے میں مودی حکومت اور بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف اور جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔