عالمی کراٹے چیمپئن سعدی عباس حکومتی عدم دلچسپی سے نالاں ،ملک چھوڑنے پر غور

لاہور: دولت مشترکہ کراٹے چیمپئن شپ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ سعدی عباس نے حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا ۔سعدی عباس نے حال ہی میں کینیڈا کے شہرمانٹریال میں 67کلو گرام مقابلے میں طلائی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ دولت مشترکہ کے مقابلوں میں مارشل آرٹس میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں ۔سعدی عباس کو آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والے ایشیائی کراٹے چیمپئن چپ میں اعزاز کا دفاع کرنا ہے لیکن ملک میں اسپورٹس منتظمین کی عدم دلچسپی نے ان کے جذبات کو سرد کردیا ہے ۔ سعدی عباس نے پہلی مرتبہ دوحہ ایشین گیمز 2006میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ عالمی مقابلوں میں درجن کے قریب طلائی تمغے جیت چکے ہیں ۔

Next Post

دھونی 23میچوں میں ناقابل شکست رہ کر رانا ٹنگا کا ریکارڈ توڑدیا

Tue Nov 26 , 2013
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک روزہ کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ مرتبہ ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں دھونی نے 60رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،جس کے بعد وہ ایک روزہ کرکٹ میں 23مرتبہ بطور کپتان ناٹ آﺅٹ […]