شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج، سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کے بعد رہائی

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو حراست میں لے کر تھانہ ریس کورس منتقل کر دیا۔رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔بعدازاں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ آج لاہور میں احتجاج کے دوران سلمان اکرم راجہ سمیت چند شر پسند عناصر نے سڑکیں بلاک کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جنہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے رہا کر دیا گیا ہے۔