جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کامقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیوں پر اظہارتشویش

سرینگر)پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے امن پسند اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں سمیت بھارتی فوجیوں اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کی ظالمانہ کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں آزادی اور امن پسند لوگوں کو خوف زدہ کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو مسلسل گرفتار اور تھانوں میں طلب کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ یہ تمام ہتھکنڈے کشمیر کے آزادی پسند لوگوں کو حق خودارادیت کے جائز مطالبے سے روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ جموں و کشمیر نہ تو امن و امان کا مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی زمینی تنازعہ ہے جسے فوجی اور سفاکانہ کارروائیوں سے حل کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے برعکس یہ خالصتاً ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل نے حق خودارادیت کا مسئلہ تسلیم کیا ہے۔ بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گھناؤنے مجرمانہ ریکارڈ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے آزادی اور امن پسند لوگ صرف اپنا سیاسی اور پیدائشی حق خود ارادیت چاہتے ہیں جو تنازعہ کشمیر کے حل کا ایک پرامن اور جمہوری فارمولا ہے۔ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عالمی ادارے کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کریں اور بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔