مارٹن گپٹل مسلسل دوسری مرتبہ نئے سال میں سب سے پہلے آﺅٹ

کوئنز لینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارٹن گپٹل مسلسل دوسری مرتبہ سال کے پہلے روز آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ۔گپٹل2013ءکے بعد2014ءمیں بھی سال کے پہلے روز پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ۔کوئنز ٹاﺅن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کو ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے ایک رنز پر پویلین بھیج دیا اور نئے سال میں آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ۔مارٹن گپٹل 2013میں بھی سال کے پہلے روز جنوبی افریقا کے ویرنن فلینڈ ر کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے تھے ۔

Next Post

مائیکل شوماکر کی حالت قدرے بہترلیکن خدشات برقرار

Thu Jan 2 , 2014
پیرس: فرانس میں اسکیئنگ کے دوران زخمی ہونے والے سابق فارمولا ون چیمپئن مائیکل شوماکر کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن وہ اب بھی خطرے سے باہر نہیں ہیں۔44سالہ مائیکل شوماکر اتوارکوفرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس میں ان کے دماغ پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ جرمن ڈرائیور گرینوبل کے ہسپتال میں زیر […]