مائیکل شوماکر کی حالت قدرے بہترلیکن خدشات برقرار

پیرس: فرانس میں اسکیئنگ کے دوران زخمی ہونے والے سابق فارمولا ون چیمپئن مائیکل شوماکر کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن وہ اب بھی خطرے سے باہر نہیں ہیں۔44سالہ مائیکل شوماکر اتوارکوفرانس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس میں ان کے دماغ پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ جرمن ڈرائیور گرینوبل کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شوماکر کی ایجنٹ سبائن کی ہم نے ہسپتال کے باہر میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات شوماکر کی حالت بہتر رہی لیکن وہ ابھی خطرے سے باہر نہیں آئے ہیں کیونکہ ان کی انجری بہت شدید ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ میڈیا شوماکر کی پرائیوسی کا خیال رکھے۔ گزشتہ روز ایک جرنلسٹ نے شوماکرکے کمرے میں گھسنے کی کوشش کی جسے گارڈ نے ناکام بنادیا۔ کیہم نے بتایا کہ شوماکر اپنی سالگرہ، کرسمس اورنئے سال کے موقع پر اپنی فیملی کے ہمراہ گرینوبل آئے تھے۔ جرمن ڈرائیورآج 45 سال کے ہوجائیں گے۔

Next Post

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں معرکہ آج سڈنی میں سجے گا

Thu Jan 2 , 2014
سڈنی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ آج (جمعہ) سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ کینگروز سیریز میں کلین سوئپ اور انگلش ٹیم بقا کی جنگ لڑنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ انگلینڈ کے لئے حالیہ ایشیز سیریز ڈراونا خواب بن گئی ہے۔پے در پے ناکامیوں نے انگلش ٹیم کے ہوش اڑادیئے […]