خانزادہ راجپوت ویلفیئر اینڈ وسیلہ فاونڈیشن کی تیسرا یوم تاسیس

حیدرآباد: خانزادہ راجپوت ویلفیئر اینڈ وسیلہ فاونڈیشن کی تیسری یوم تاسیس کے سلسلے میں ٹنڈو جام میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں فاونڈیشن کی تیسری یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر لیاقت علی خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹنڈو جام شہر کے مکینوںاور انکی برادری کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشاں ہےں اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں ۔ تقریب میں انور خانزادہ ، شعیب خانزادہ ، فرحان خازادہ ، عبد القادر خانزادہ ، اکرم خانزادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر تقریب میں شرکا نے خانزادہ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے سربراہوں کو شاندار کارکردگی اور راجتھانی میوات کی رونمائی پر ڈاکٹر اے کیو خان کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Next Post

کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں:مخدوم رفیق الزمان

Mon May 12 , 2014
حیدرآباد: رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے کہا ہے کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشو نما کے سا تھ ساتھ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے آئندہ رمضان المبارک کے دور ان ہالا میں آل سندھ نائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا جائے گا ۔ […]