لندن: انگلش ٹیم کے معروف بلے باز کیون پیٹرسن نے 2016 تک کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔انگلش ٹیم کے بیٹسمین کیون پیٹرسن ایشز سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کر کے کیرئیر میں ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کریں گے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہی جولائی 2005میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ کیون پیٹرسن کچھ عرصے سے گھٹنے کی انجری میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں شرکت مشکوک قرار دی جا رہی تھی تاہم انجری سے صحت یاب ہونے والے کیون پیٹرسن نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب تک ان کی صحت نے ساتھ دیا وہ کرکٹ کھیلیں گے۔ انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے نو سالہ کرکٹ کیرئیر میں ننانوے ٹیسٹ، 136 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی۔