لیونل میسی کا رونالڈو کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت پر خوشی کا اظہار

بارسلونا:ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔لیونل میسی کا کہنا تھا کہ جب پرتگال نے برازیل میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا تو انہیں انتہائی خوشی ہوئی کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کا اسکورنگ ریٹ بہت اعلٰی ہے۔واضح رہے لیونل میسی کو گزشتہ روز سب سے زیادہ گول کرنے پر یورپین لیگ کے ”گولڈن بوٹ ایوارڈ“ سے نوازاگیا تھا ۔26سالہ فٹبالر نے اپنی عمدہ پرفارمنس کی بدولت بارسلونا کے 2012-13سیزن میں اسپینش لیگ ٹائٹل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔میسی نے 46مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔میسی اس سے قبل 2011-12کے سیزن میں ریکارڈ 50گول کرچکے ہیں ۔

Next Post

مصباح الحق 2015کے ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے : نجم سیٹھی

Thu Nov 21 , 2013
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں کپتان مصباح الحق کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ2015 کے ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔ابو ظہبی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا […]