اسلام آباد(پی پی آئی) بجلی کے صارفین کی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف شکایات بڑھی ہیں،نیپرا کی رپورٹ کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف صارفین کی18 ہزار 839 شکایات ایک سال میں نیپرا کوموصول ہوئیں۔ پی پی آئی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ بجلی صارفین کی زیادہ تر شکایات غلط بلز، خراب میٹرزکی تبدیلی اورنئے کنکشنز میں تاخیر کیساتھ ساتھ کم وولٹیج اورلوڈشیڈنگ سے متعلق تھیں۔