نریندر مودی آج جموں پہنچیں گے، مقبوضہ کشمیر کی سکیورٹی سخت، جیل میں تبدیل

جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں سے قبل سکیورٹی کے اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے وادی کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، بھارتی فورسز کے ہائی ویز اور دیگر مقامات پر گشت بھی بڑھا ہے۔ نریندر مودی 20فروری  کو جموں کا دورہ کر رہے ہیں۔  وہ جموں کے مولانا آزاد سٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔، مودی کے دورے سے قبل ہی جلسہ گاہ کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور اردگرد سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور اس سے متصل دریائے توی کے کنارے پربھارتی فورسز کی خصوصی چوکیاں قائم کی گئیں۔ اسٹیڈیم میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔کئی جنوبی اضلاع میں بھی تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہے۔تلاشی کی کارروائیوں اور دیگر اقدامات کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Next Post

تھر،بدین،سانگھڑاور ٹنڈومحمدخان اضلاع میں 12سو سے زائدہینڈ پمپ نصب

Mon Feb 19 , 2024
مٹھی(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت تھرپارکر،بدین،سانگھڑاور ٹنڈومحمدخان سمیت مختلف اضلاع میں 12سو سے زائدہینڈ پمپ نصب کردئیے گئے۔ پی پی آئی کے مطابق  الخدمت نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ کے دوردراز  دیہات میں الخدمت  واش پروگرام کے تحت575اسمال ہینڈ پمپ،513کمیونٹی ہینڈپمپ،112 الیکٹرک سبمرسبل پمپ،49سولرسبمرسبل پمپ اور16واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے۔ڈائریکٹرواش پروگرام الخدمت سندھ انجینئرعمرفاروق […]