مٹھی(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت تھرپارکر،بدین،سانگھڑاور ٹنڈومحمدخان سمیت مختلف اضلاع میں 12سو سے زائدہینڈ پمپ نصب کردئیے گئے۔ پی پی آئی کے مطابق الخدمت نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ کے دوردراز دیہات میں الخدمت واش پروگرام کے تحت575اسمال ہینڈ پمپ،513کمیونٹی ہینڈپمپ،112 الیکٹرک سبمرسبل پمپ،49سولرسبمرسبل پمپ اور16واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے۔ڈائریکٹرواش پروگرام الخدمت سندھ انجینئرعمرفاروق نے کہا کہ تھرسمیت سندھ کے دیگر دوردراز علاقوں میں ایسے لاکھوں نادارلوگ موجود ہیں جنہیں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاالخدمت نے ایک سال کے دوران 13کروڑروپے سے زائدرقم سے ہینڈ پمپ لگائے جس کے نتیجے میں تین لاکھ سے زائد ضرورتمندوں کو پینے کا صاف پانی میسرآرہا ہے۔