کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ جموں کشمیر

جموں /سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے نریندر مودی کے مقبوضہ جموں کشمیر کے جموں کے دورے کی مخالفت میں  منل20فروری کو مکمل ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان کے مطابق وادی  بھرمیں سیاہ پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔ کیونکہ مودی کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔