نوازشریف کا مری میں پڑاؤ، زرداری سے ملاقات متوقع

مری (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی رواں ہفتے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کاامکان ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی مری آمد متوقع ہے  جہاں ان کا تقریباً ایک ہفتے تک قیام  ممکن ہے۔ پی پی آئی کے مطابقلیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور مری میں قیام کے دوران نواز شریف کی آصف علی زرداری سے ملاقات ہو سکتی ہے، نواز شریف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔