رحیم یار خان (پی پی آئی)رحیم یار خان کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر جانے سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی ڈاؤن ٹریک پر آمد و رفت معطل ہو گئی۔ پی پی آئی کے مطابق ٹریک کی بحالی کے دوران اندرون ملک سے آنے والی ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا گیا۔ڈی سی ریلویز کے مطابق رحیم یار خان کے قریب پٹری سے اترنے والی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا کرمسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل بحال کر دی گئی ہے۔