ملتان(پی پی آئی) ملتان کچہری کے مین دروازے کو تاجدار ختم نبوت سے منسوب کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر عمران خان خاکوانی اورجنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ نے کچہری کے مین دروازے کو تاجدار ختم نبوت سے منسوب کر دیا اور”باب تاجدار ختم نبوت”تختی کی نقاب کشائی کی۔تقریب میں نائب صدرافتخار احمد قریشی، عبدالرحمن خاکوانی،حفظہ رحمن اور راحیلہ مبشرارکان ایگزیکٹیو کمیٹی اور وکلانے شرکت کی۔