سلسلہ عالیہ قادریہ کے صوفی بزرگ مولانا محمد ادریس لغاری گاؤں لٹکو موری میں انتقال کرگئے

شاہ پور چاکر(پی پی آئی)سلسلہ عالیہ قادریہ کے صوفی بزرگ مولانا محمد ادریس لغاری سانگھڑ کے دور افتادہ گاؤں لٹکو موری میں انتقال کرگئے۔۔ پی پی آئی کے مطابق انہیں مولانا محمد حسن عباسی ؒ(شاہ پور چاکر) سے خلافت حاصل تھی، جو مولانا احمد علی لاہوری ؒ کے خلفا میں سے تھے۔حضرت لغاری صاحب نے مولانا ہالیجویؒ سے بھی فیض پایا تھا۔علاقے کے علما و عوام کی بڑی تعداد آپ سے بیعت تھی۔

Latest from Blog