برفباری کے باعث لواری ٹنل بند، دیر میں

 چترال(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ سوات کالام، چترال، اپر دیر، کوہستان، اور ناران برف سے ڈھک چکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق برفباری کے باعث چترال لواری ٹنل ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہلواری ٹنل کے قریب ’دیر کی جانب جانے والی سڑک سے برف ہٹانے کے لیے کوئی بھاری مشینری موجود نہیں ہے۔ ایک ٹریکٹر ہے جس کی وجہ سے روڈ کی صفائی میں وقت لگ رہا ہے۔‘دیر کی انتظامیہ کے مطابق اپر دیر میں گاڑیاں برف میں پھنسنے کی وجہ سے سیاحوں کو قریبی گھروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ’لواری کے مقام پر ہر قسم کی آمدو رفت معطل ہے۔‘اپر چترال اور سوات میں بھی برفباری کی وجہ سے مختلف شاہراہیں بند ہیں۔