دبئی میں دی فانڈ ویشنز آف یونٹی ایگزیبیشن ‘ نمائش شروع

دبئی(پی پی آئی/وام)دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹیکی چیئرپرسن اور دبئی کونسل کی رکن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے ‘ زاید نیشنل میوزیممیں دی فانڈ ویشنز آف یونٹی ایگزیبیشن ‘ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش  5 دسمبر تک جا ری رہے گی۔محکمہ ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام یہ نمائش امارت کو متحد کرنے اور مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کو ان کے یادگار کردار پر خراجعقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے نمائش کی قومی اہمیت پر روشنی ڈالی، مزید برآں، نمائش میں متعدد پینل مباحثوں اور مکالموں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے قیام اور ترقی میں یونین کے اہم کردار پر توجہ دی جائے گی۔