جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 حکومت سازی میں پیچیدگیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا سلسلہ

کراچی(پی پی آئی)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔تفصیلات کیمطابق کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی نسبت تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں 100  انڈیکس 222 پوائنٹس بڑھکر 60682 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 60 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے، جہاں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت279. 45 ریکارڈ کی جارہی ہے۔ماہرین کیمطابق عام انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ کے وجود میں آنے سے حکومت سازی میں غیر معمولی پیچیدگیوں کا سامنا ہے،جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا سلسلہ بھی جاری ہے۔،جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتباربحال نہیں ہورہا ہے۔