ن لیگ کی سینئر قیادت کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے سوا سینئر لیگی قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔شہباز شریف لاہور اور قصور کی صوبائی نشستیں چھوڑیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔ پی پی آئی کے مطابق  احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، لیگی رہنما سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔رانا تنویر شیخو پورہ، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان جبکہ جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

Next Post

بانی پی ٹی آئی کا پاکستان کی امداد کیخلاف خط افسوسناک ہے، ناصر حسین شاہ

Fri Feb 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا عالمی مالیاتی ادارے کو پاکستان کی معاشی امداد نہ کرنے کیلئے خط لکھنا افسوسناک ہے۔ ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی یہ حرکت […]