کراچی ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والاشخص گرفتار

کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافرگرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم طیب حسین کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھاتفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم غیر قانونی راستے سے ایران گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ سے تین لاکھ روپے کے عوض عراق کا ویزا حاصل کیا اور جعلی ویزے پر ایران سے عراق جانے کی کوشش کی، ایف آئی ایکے مطابق ملزم کا بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کوئی سفری ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Next Post

ن لیگ کی سینئر قیادت کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

Fri Feb 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے سوا سینئر لیگی قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔شہباز شریف لاہور اور قصور کی صوبائی نشستیں چھوڑیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔ پی پی آئی کے مطابق  احسن اقبال […]