سندھ میں صنعتوں بشمول پاور جنریشن یونٹس، سی این جی سٹیشنز کیلئے گیس بندش کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)سندھ میں تمام صنعتوں بشمول پاور جنریشن یونٹس اور تمام سی این جی سٹیشنز کے لیے 24 گھنٹے کی گیس کی بندش. تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے،گیس کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے لائن پیک متاتر ہوا ہے، جس کی وجہ سے سسٹم میں پریشر کی کمی ہوئی ہے، سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے، پی پی آئی کے مطابق سندھ میں  تمام صنعتیں اور پاور جنریشن یونٹس بھی 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے،اتوار 25فروری صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے،اتوار صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک صنعتیں اور نجی بجلی گھر بھی بند رہیں گے،گیس لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،خلاف ورزی پر گیس سپلائی سات روز کے لئے معطل کردی جائے گی۔

Latest from Blog