ووہان اوپن ٹینس:سرینا ولیمز کو دوسرے مرحلے میں شکست

ووہان:عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سریان ولیمز کو ووہان اوپن ٹینس کے دوسرے مرحلے میںفرنچ اسٹارعلیزے کورنیٹ نے شکست دے دی۔ سرینا ولیمز نے دو ہفتے قبل یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم چین کے شہر ووہان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں دوسرے مرحلے کے میچ میں پہلے سیٹ میں 6-5کی برتری حاصل کرنے کے باوجود فٹنس مسائل کے باعث میچ سے ریٹائرہونے کا اعلان کیا۔فرنچ ٹینس اسٹار علیزے کورنیٹ نے اسے قبل رواں سال فروری میں سرینا ولیمز کو شکست سے دوچار کردیا تھا۔دیگر میچوں میں امریکی الیسن ریسکے نے اطالوی کھلاڑی سارا ارانی کو4-6اور4-6سے ،امریکا کی ہی ایکترینا مارکوروا نے سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیا باسنزکی کو4-6اور1-6سے جبکہ 8سیڈڈ کیرولین ووزنیکی نے اسپین کی کارٹا سواریز کو 1-6،6-3اور6-7سے شکست دے دی۔

Next Post

اسپین کشتی رانی کے آخری مقابلے میں نیوزی لینڈاور برازیل کی فتح

Tue Sep 23 , 2014
بارسلونا:اسپین میں کشتی رانی کے عالمی چیمپئن شپ کے آخری روز 49 کلاس کے مینزاور ویمنز مقابلے ہوئے ، مردوں میں نیوزی لینڈ کے پیٹر برلنگ اور بلیئر ٹوکے نے گولڈ میڈلجیت لیا۔ اسپین کے ساحل سمندر پرپرفریب اور دلکش مقابلوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی مقابلے میں شریک تھیں۔ خواتین کے فائنل مقابلوں میں برازیل کی مارٹینی […]