اسٹیٹ بینک کی اعشاری سکے تبدیل کرانے کی تاکید

لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل،مائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل،مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹر، بینر اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔ وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014ءسے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ تاہم 30 ستمبر 2014ءتک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

Next Post

ووہان اوپن ٹینس:سرینا ولیمز کو دوسرے مرحلے میں شکست

Tue Sep 23 , 2014
ووہان:عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سریان ولیمز کو ووہان اوپن ٹینس کے دوسرے مرحلے میںفرنچ اسٹارعلیزے کورنیٹ نے شکست دے دی۔ سرینا ولیمز نے دو ہفتے قبل یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم چین کے شہر ووہان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں دوسرے مرحلے کے میچ میں پہلے سیٹ میں 6-5کی برتری حاصل کرنے کے باوجود فٹنس […]