پاکستان کرکٹ کا نیا بوم بوم، شاہ زیب حسن کی دوسری تیز ترین سنچری

کراچی: پاکستان کرکٹ میں نئے بوم بوم نے دستک دے دی ، کراچی کے کھلاڑی شاہ زیب حسن نے ڈومیسٹک کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے پریذیڈنٹ کپ میں پہلی سنچری 40 گیندوں پر جبکہ دوسری سنچری پریذیڈنٹ ٹرافی میں 47 گیندوں پر اسکور کی۔پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں شاہ زیب بولرز کیلئے شامت کی علامت بن گیا، سیزن میں انہوں نے دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔پریذڈنٹ ٹرافی کے 3 روزہ میچ کے آخری روز پورٹ قاسم کے بلے باز نے پی آئی اے کے بولرز کی خوب دھنائی کی اور محض 47 گیندوں پر سنچری جڑدی، شاہ زیب نے 119 رنز کی اپنی اننگز میں 12 چھکے اور 6 چوکے بھی لگائے۔چار دن قبل شاہ زیب نے نیشنل اسٹیدیم میں اسٹیٹ بینک کے خلاف پریذڈنٹ ون ڈے کپ میں 40 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

Latest from Blog