الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کر لیا

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا، کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  سینیٹ کے انتخابات کیلیے پولنگ مارچ کے وسط میں ہوگی، مجوزہ شیڈول منظوری کے لیے کمیشن کو بھجوا دیا گیا، کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔واضح رہے کہ سینیٹ کی مجموعی طور پر 100 سیٹوں میں سے 53 نشستیں خالی ہوں گی جبکہ 49 نشستوں پر اسمبلیوں کے تشکیل کے بعد مارچ کے وسط میں انتخابات ہوں گے۔

Next Post

 نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات میں بہتری نہیں آئے گی:فواد چوہدری

Thu Feb 22 , 2024
 سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے اور بہتری نہیں آئے گی۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دراصل چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے، اسی لیے نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں […]